اے این ایف نے لندن اور بحرین منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

7 مختلف آپریشنز میں 204 کلو منشیات برآمد اور 6 ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے

(فوٹو: فائل)

اے این ایف نے لندن اور بحرین منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔


ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران 7 مختلف آپریشنز میں 204 کلو منشیات برآمد کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔



ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر 3 کارروائیوں میں 3 کلو افیون، 5 کلو چرس اور 300 گرام آئس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسی طرح کراچی میں کوریئر آفس میں لندن بھیجے جانے والے پارسل سے 2.8 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔


دوسری جانب پشاور ائرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 980 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ علاوہ ازیں کوٹ عبدالمالک ٹول پلازہ لاہور کے قریب گاڑی سے 88.8 کلو چرس اور 31.2 کلو افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


اُدھر راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب گاڑی سے 72 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔


اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Load Next Story