پاکستان ریلوے کی 22 ٹرینوں کی نجکاری کا عمل روک دیا گیا

مسابقت نہ ہونے اور پیپرا قوانین پر پورا نہ اترنے کی بنا پر عمل منسوخ کیا گیا ہے، ترجمان ریلوے

ترجمان نے بتایا کہ مسابقت نہ ہونے پر نجکاری عمل روک دیا گیا ہے—فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے نے کم ٹیکنیکل بڈز، بینچ مارک کم کرنے کی درخواستوں کے باعث مسابقت نہ ہونے پر 22 ٹرینوں کی نجکاری کا عمل روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ریلوے نے 22ٹرینوں کی نج کاری کا معاملہ روک دیا ہے۔


ذرائع ریلوے نے بتایا کہ ٹیکنیکل بڈز صرف 3 کمپنیوں نے جمع کرائی تھی جبکہ مذکورہ تینوں کمپنیاں ریلوے کی شرائط پر پورا نہیں اتریں اور دیگر 7 کمپنیوں نے ریلوے سے ٹرینوں کابینچ مارک زیادہ ہونے پر کم کرنے کے لیے درخواستیں دی تھیں۔

پاکستان ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ ریلوے شرائط پر پورا اترنے والی کمپنیوں کے ساتھ پارٹنرشپ کریں گے، مسابقت نہ ہونے اور پیپرا قوانین پر پورا نہ اترنے کی بنا پر عمل منسوخ کیا گیا ہے۔
Load Next Story