اردو زبان نے بھارتی فلم انڈسٹری کو ترقی بخشی پریم چوپڑہ
پاکستان میں ڈرامہ بہت اچھا بن رہا ہے، کام کرنیکی آفر ہوئی تو ضرور جاؤں گا، انٹرویو
بھارتی اداکارپریم چوپڑہ نے کہا ہے کہ اردو زبان نے بھارتی فلم انڈسٹری کو ترقی کی منازل طے کروانے میں اہم کردار ادا کیا، یہ اتنی خوبصورت زبان ہے جو دلوں میں اترنے کا ہنر رکھتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک انٹرویومیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں فلم کو سائن کرنے سے پہلے اس کی اسٹوری کو ضرور دیکھتا ہوں اور کبھی بھی غیر معیاری فلموں میں کام کے لیے حامی نہیں بھرتا۔ ایک سوال میں پریم چوپڑہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈرامہ بہت اچھا بن رہا ہے، ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ فنکار اپنی بھرپور صلاحتیں درپیش لارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان سے کسی اچھے پراجیکٹ پر کام کے لیے آفر کی گئی تو ضرورجاؤنگا، وہاں میرے بہت سے دوست احباب رہتے ہیں جو اکثر ٹیلی فون پر اس بات کا اصرار کرتے ہیں کہ میں پاکستان آؤں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے ایک ہی پیغام ہے کہ محنت کریں یہ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔