وطن واپسی پر الجزائر کی فٹبال ٹیم کا ہیروز جیسا استقبال
وزیراعظم عبدالمالک سیلال نے آگے بڑھ کر بوسنیا سے تعلق رکھنے والے کوچ واحد ہالی ہوڈزک کو گلے لگا لیا
KARACHI:
ورلڈ کپ سے وطن واپسی پر الجزائر کی ٹیم کا ہیروز کی طرح استقبال کیا گیا، کھلاڑیوں کے جہاز سے باہر آتے ہی ایئرپورٹ اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھا۔
وزیراعظم عبدالمالک سیلال نے آگے بڑھ کر بوسنیا سے تعلق رکھنے والے کوچ واحد ہالی ہوڈزک کو گلے لگا لیا، ہوڈزک کے نام کے بھی نعرے گونجتے رہے، الجزائر نے پہلی بار ورلڈ کپ کے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی تھی، ٹیم قومی پرچم کے رنگ والی بس پر سوار ہوکر شہر میں داخل ہوئی جہاں پر ہزاروں افراد نے اس کا خیرمقدم کیا۔