سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج کم ہو گئی جب کہ گزشتہ روز سونا مہنگا ہوا تھا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 17ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2393ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 255500روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 429روپے کی کمی سے 219050روپے کی سطح پر آگئی۔
ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔