دی ہنڈریڈ ٹرینٹ راکٹس کا لندن اسپرٹ کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف

راکٹس نے ٹاس جیت کر مقررہ 100 گیندوں میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز اسکور کیے

(تصویر: ای سی بی)

دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں ٹرینٹ راکٹس نے لندن اسپرٹ کو جیتنے کے لیے 167 رنز کا ہدف دے دیا۔

ناٹنگھم میں جاری ایونٹ کے 20 میچ میں ٹرینٹ راکٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 100 گیندوں پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز اسکور کیے۔


راکٹس کی جانب سے ایلکس ہیلز 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹام بینٹن 36، جو روٹ 32 اور ایڈم لیتھ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

رومن پاول 13 اور راشد خان 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

لندن اسپرٹ کی جانب سے رچرڈ گلیسن نے 2 اور لیام ڈاسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔
Load Next Story