پاکستان سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے بھارتی وزیر خارجہ

پاکستان ہویا بنگلہ دیش سب کوساتھ لیکرچلنے کی کوشش کی جائیگی، شسما سوراج

نریندرمودی کی سربراہی میں حکومت کا موقف یہ ہے کہ سارک ممالک کے ساتھ بہترچل سکیں اورملک کوتعمیروترقی کی راہ پرگامزن کریں، بھارتی وزیرخارجہ۔ فوٹو: فائل

بھارت کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہاہے کہ پاکستان ہویا بنگلہ دیش سب کوساتھ لیکرچلنے کی کوشش کی جائیگی، پاکستان کیساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے۔


بھارتی میڈیاکے مطابق انھوں نے ایک انٹرویومیں کہا کہ دنیاکے حالات میں تیزی سے بدل رہے ہیں اورسیاسی تبدیلیاں رونماہورہی ہیں جنھیں دیکھتے ہوئے برصغیرکے ممالک کوبدلنا ہو گا۔ نریندرمودی کی سربراہی میں حکومت کا موقف یہ ہے کہ سارک ممالک کے ساتھ بہترچل سکیں اورملک کوتعمیروترقی کی راہ پرگامزن کریں لیکن اس کایہ مطلب نہیںکہ ہم اپنی سرحدوںکے حوالے سے غافل ہیں اورملکی سلامتی کیساتھ سمجھوتے کریں۔
Load Next Story