پیرس اولمپکس پاکستان کی میڈل کی امید ارشد ندیم کیلئے بابراعظم کا پیغام
ایونٹ کے فائنل میں آج ارشد ندیم کو دفاعی چیمپئن بھارت کے نیرج چوپڑا کا چیلنج درپیش ہوگا
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پیرس اولمپکس میں شریک جیولین تھرو اسپیشلسٹ ارشد ندیم کو خصوصی پیغام بھیج دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جیولین اسٹار کی حمایت کی اور فائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پیرس اولمپکس میں شریک ارشد ندیم کی کامیابی کیلئے دعا کریں۔
ارشد ندیم اولمپکس کھیلوں کے دوران پاکستان کی میڈل لانے کی واحد امید ہیں، اس سے قبل دیگر اولمپئینز پہلے راؤنڈ سے باہر ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے
دوسری جانب جیولین تھرو اسپیشلسٹ ارشد ندیم نے گزشتہ دنوں فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
مزید پڑھیں: 'نامناسب ماحول' پیراگوئے کی خاتون تیراک کو اولمپکس ویلیج سے نکال دیا گیا
فائنل میں ارشد ندیم کو دفاعی چیمپئن بھارت کے نیرج چوپڑا، گیرانڈا کے اے پیٹرز سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 25 منٹ پہر کھیلا جائے گا۔