شیخ رشید کی 13 اگست کی شب لال حویلی میں جلسے کی درخواست مسترد
شیخ رشید کی 13 اگست کی شب لال حویلی میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی جانب سے 13 اگست کی شب لال حویلی میں جلسہ کرنے کے لیے اجازت کی درخواست ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے مسترد کردی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی تھریٹ کے باعث عوامی اجتماع کی اجازت نہیں دے سکتے۔