امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے میں بیرونی ہاتھ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا وزیر داخلہ
گورنر خیبرپختونخوا نے وزیرداخلہ سے ملاقات کی
وقافی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے میں بیرونی ہاتھ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزارت داخلہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال، امن عامہ اور کرم کے افسوسناک واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ اور گورنر خیبرپختونخوا نے کرم کے واقعات پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مستقبل میں ایسے واقعات کے سدباب کے لئے کثیر الجہتی مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے پر اتفاق کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امن کی کوششوں سبوتاژ کرنے میں بیرونی ہاتھ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ خیبر پختونخوا میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔کرم میں اراضی کے تنازع پر قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔بعض عناصر نےدو گروپوں کے تصادم کو غلط رنگ دیاجس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے بھی صورتحال کےتناظر میں موثر اقدامات کئے۔ پوری کوشش ہے کہ کرم سمیت خیبرپختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنایاجائے۔