چیئرمین ایف بی آر کو سیکرٹری ریونیو کا چارج بھی دیے جانے کا امکان
چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو سیکرٹری ریونیو کا چارج بھی دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کو سیکرٹری ریونیو کی ذمے داریاں دینے کے لیے الگ سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔ قبل ازیں سابق چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کے پاس بھی ریونیو کا چارج تھا۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے راشد لنگڑیال کے بطورچیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے معاملے میں ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی دورحکومت کےبعدپہلی بارچیئرمین ایف بی آرکی باہرسے تعیناتی کی گئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: راشد محمود لنگڑیال چیئرمین ایف بی آر تعینات
ساڑھے 4 سال کے عرصے کے بعد چیئرمین کی تعیناتی میں ایف بی آرافسران کو نظر انداز کیا گیا ہے۔5 سال سےزائد عرصےکےبعد ایڈمنسٹریٹوسروس آفیسرکی چیئرمین ایف بی آرتعیناتی ہوئی ہے۔ اس سے قبل آخری بارنجی شعبےسےشبر زیدی6 جنوری2020ء تک چیئرمین ایف بی آر رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سےقبل ایڈمنسٹریٹوسروس کےجہانزیب خان 10مئی2019 تک چیئرمین ایف بی آرتھے۔ 7جنوری2020 سے7اگست2024 تک چیئرمین ایف بی آران لینڈ ریونیو یا کسٹمز سروس کے تھے۔ سکبدوش ہونے والےچیئرمین ایف بی آرامجد زبیرٹوانہ کا تعلق بھی ان لینڈ ریونیوسروس سےہے۔