پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹرشاہد قتل کیس ملزم کی گرل فرینڈ کلئیر قرار
قیوم سے کبھی بھاری رقم کی ڈیمانڈ نہیں کی ، گرل فرینڈ کا پولیس کو بیان
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرشاہد صدیق کے قتل کیس میں مقتول کے بیٹے ملزم قیوم کی گرل فرینڈ کو کلئیر قرار دے دیا گیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کا تفصیلی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے اور ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں اس کا کوئی کردار تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔لڑکی نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ ملزم قیوم سے کبھی بھاری رقم کی ڈیمانڈ نہیں کی۔ قیوم نے 2 بیگز اور ایک انگوٹھی اپنی مرضی سے تحفے میں دی۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کی تفتیش میں اہم انکشافات، ریکی کرتے ملزم کی فوٹیج سامنے آگئی
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہد کے قتل کی سپاری کا ایڈوانس اور ریکی کرنے والے مزید 3 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد قتل کیس میں بیٹے قیوم سمیت گرفتارافراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے جبکہ شوٹر اور مزید ایک سہولت کار کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے جرم میں بیٹا گرفتار
لاہور میں نجی اسپتال کے مالک اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کو چند روز قبل قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں ڈاکٹرشاہد کے بیٹے قیوم کو گرفتار کرلیا تھا۔