اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے تیزی کی بڑی لہر

انڈیکس کی 77500 پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی۔

انڈیکس کی 77500 پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے اور تیزی کی بڑی لہر رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی 77500 پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی۔

مارکیٹ ٹریژری بلوں کی 24 سے 50بیسز کم قیمت پر نیلامی سے آنے والے دنوں میں شرح سود مزید گھٹنے کی توقعات، بینکنگ، ماڑی گیس سمیت دیگر لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے اعلانات جیسے عوامل کے باعث مارکیٹ میں تیزی کے سبب 42فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 98ارب 86کروڑ 39لاکھ 04ہزار 212روپے کا اضافہ ہوگیا۔


کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 759.73 پوائنٹس کے اضافے سے 77874.22 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری حجم بدھ کی نسبت 10.18فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 49کروڑ 30لاکھ 90ہزار 983 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 434 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں سے 183 کے بھاؤ میں اضافہ 198 کے داموں میں کمی اور 54 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Load Next Story