شاہ رخ خان خصوصی ایوارڈ وصول کرنے کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ

فیسٹیول کے دوران بلاک بسٹر فلم 'دیوداس' بھی دکھائی جائے گی

شاہ رخ خان 'انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول' میں شرکت کریں گے : فوٹو : فائل

عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کرنے والے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان 7 اگست کی شب اپنی مینیجر پوجا کے ہمراہ ممبئی ایئر پورٹ سے سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ ہوئے۔

شاہ رخ خان سوئٹزرلینڈ میں 'انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول' میں شرکت کریں گے جہاں میگا اسٹار خصوصی ایوارڈ وصول کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کو سینما کے لیے فنکارانہ خدمات پر 'پاردو ایلا کوریرا' ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔


بھارتی میڈیا نے بتایا کہ شاہ رخ خان 10 اگست بروز ہفتہ کی شام اپنا ایوارڈ وصول کریں گے۔ اس کے علاوہ، فیسٹیول کے دوران اداکار کی بلاک بسٹر فلم 'دیوداس' بھی دکھائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کو انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول میں خصوصی ایوارڈ دیا جائے گا

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اتوار، 11 اگست کو اپنے مداحوں سے ملاقات کرنے کے لیے سوئٹزرلینڈ کے Spazio سینما کے فورم میں موجود ہوں گے۔

یاد رہے کہ 77 واں لوکارنو فلم فیسٹیول 17 اگست تک جاری رہے گا جس میں 225 فلمیں دکھائی جائیں گے، 104 فلموں کے پریمیئر ہوں گے جبکہ 15 فلموں کا وہاں ڈیبیو ہوگا۔
Load Next Story