6 ماہ میں پی آئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 38 واقعات

پرندے ٹکرانے سے 5 طیاروں کو نقصان پہنچا، ذرائع

زیادہ تر واقعات لینڈنگ، ٹیک آف میں پیش آئے:فوٹو:فائل

مختلف ائیرپورٹس پر 6 ماہ کے دوران پی آئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 38 واقعات پیش آئے۔


ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات لاہور، اسلام آباد، ملتان ، فیصل آباد ، گلگت ، سکھر،جدہ اور دبئی میں پیش آئے۔ متاثرہ طیاروں میں 31 ائیربس اور 3 بوئنگ ٹرپل سیون طیارے شامل ہیں۔

پرندے ٹکرانے سے 5 طیاروں کو کونقصان پہنچا جبکہ 33 طیارے محفوظ رہے۔ لاہور ائیرپورٹ پرپرندے ٹکرانےکے 14 ، اسلام آباد میں 7، ملتان میں 4 اور سکھر میں ایک واقعہ پیش آیا۔ فیصل آباد ائیرپورٹ پر ایک، گلگت میں ایک، جدہ میں ایک اور دبئی ائیرپورٹ پر بھی ایک ایک طیارے سے پرندے ٹکرائے۔ طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے زیادہ تر واقعات ٹیک آف ،لینڈنگ اور اپروچ کے دوران پیش آئے۔
Load Next Story