دی ہنڈرڈ اوول انونسیبلز نے سدرن بریو کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

انونسیبلز نے 119 رنز کا ہدف 85 گیندوں میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا

(تصویر: گیٹی امیجز)

دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں اوول انونسیبلز نے سدرن بریو کو 6 وکٹوں سے شکست دےد ی۔

اوول میں کھیلے گئے ایونٹ کے 22 ویں میچ میں انونسیبلز نے 119 رنز کا ہدف 85 گیندوں میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

انونسیبلز کی جابب سے جورڈن کوکس 46 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ سیم کرن 35، ڈیوڈ ملان 14، ول جیکس 6 اور کپتان سیم بلنگز 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈونووین فریرا 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سدرن بریو کی جانب سے کرس جورڈن، کریک اوورٹن، ٹائمل ملز اور عقیل حسین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔


دی ہنڈرڈ: سدرن بریو کا اوول انونسیبلز کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف

دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں سدرن بریو ے اوول انونسیبلز کو جیتنے کے لیے 119 رنز کا ہدف دے دیا۔

اس سے قبل سدرن بریو نے اوول انونسیبلز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 100 گیندوں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز اسکور کیے۔

بریو کی جانب سے کپتان جیمز ونس 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کیرون پولارڈ 18، جوفرا آرچر 10، ایلکس ڈیویز 5، لوری ایونز 4، لیوس ڈو پلوئے 4، آندرے فلیچر 1 جبکہ عقیل حسین 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کرس جورڈن 12 اور کریگ اوورٹن 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

انونسیبلز کی جانب سے ٹام کرن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سیم کرن نے 2، ول جیکس اور ایڈم زیمپا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Load Next Story