کافی کا زیادہ استعمال علمی صلاحیتوں میں زوال کا سبب

مطالعے کے نتائج الزائمر ایسوسی ایشن انٹرنیشنل کانفرنس 2024 میں پیش کیے گئے

[فائل-فوٹو]

ایک حالیہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ دن میں تین کپ سے زیادہ کافی پینا وقت کے ساتھ ساتھ تیزی سے علمی صلاحیتوں میں زوال کا سبب بنتا ہے۔

تفتیش کاروں نے کافی اور چائے کے ذہانت پر اثرات کا جائزہ لیا جس میں تجریدی استدلال، سوچ کا پیٹرن اور منطقی سوچ کا پیمانے شامل تھے۔


ایڈونٹ ہیلتھ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، اورلینڈو کی پی ایچ ڈی کیلسی آر سیول نے بتایا کہ ایک پرانی کہاوت ہے کہ کسی بھی چیز کا بہت زیادہ استعمال اچھا نہیں ہوتا۔ یہ سچ ہے۔ سب کچھ متوازن ہونا چاہیے، لہذا اعتدال پسند کافی کا استعمال ٹھیک ہے لیکن بہت زیادہ استعمال نقصان دہ ہے۔

مطالعے کے نتائج الزائمر ایسوسی ایشن انٹرنیشنل کانفرنس (اے اے آئی سی) 2024 میں پیش کیے گئے ۔

نتائج میں یہ بھی پایا گیا کہ اگر کافی یا چائے اعتدال میں پی جائے تو مشاہداتی اور وبائی امراض کے مطالعے سے اخذ کیے گئے شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کافی اور چائے دونوں کا استعمال فالج ، دل کی خرابی ، کینسر، ذیابیطس اور پارکنسنز کی بیماری پر فائدہ مند اثرات مرتب کرتا ہے۔
Load Next Story