ڈاکٹر شاہد کو زیرحراست ملزم کے والد نے قتل کیا پولیس

مقتول کے بیٹے نے اپنے والد کے قتل کی ڈیل 2 کروڑ روپے میں کی، پولیس ذرائع

قتل کے بعد ملزم سجاد نے وکیل سے رابطہ کیا:فوٹو:فائل

ڈاکٹر شاہد قتل کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زیرحراست ملزم شہریار کے والد سجاد نے ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کیا ہے۔ملزم سجاد 100 سے زائد کار چوری کے مقدمات میں مطلوب ہے۔ ملزم سجاد نے اپنی اہلیہ شہناز کے نام پر گاڑی کرائے پر لی۔ شہناز کا بھتیجا گاڑی لیکر آیا اور سجاد کے حوالے کی۔


پولیس کے مطابق مقتول کے بیٹے قیوم نے شہریار سے اپنے والد کے قتل کی ڈیل 2 کروڑ میں کی۔ قتل کے بعد شہریار اور اس کے والد سجاد کو 16 لاکھ روپے دئیے گئے۔ قتل کے بعد کیس سے متعلق ملزم سجاد نے ایک وکیل سے رابطہ کیا۔ وکیل نے پولیس کواطلاع دی مگر اس سے پہلے ہی ملزم سجاد فرار ہو گیا۔

واردات کیلئے استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہے۔ دو اگست کو والد کا قتل کروانے کے بعد ملزم قیوم اپنی دوست سے ملنے بھی گیا ۔
Load Next Story