نیہا دھوپیا نے فلم ’’اُنگلی‘‘ سے امیدیں وابستہ کرلیں نیا آئٹم سانگ عکسبند کروا دیا

’’انگلی‘‘ فلم میں عمران ہاشمی، سنجے دت اورکنگنا رناوت بھی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں،7 نومبر کو سینما گھروں کی زینت۔۔۔

چند فلموں سے صلاحیتوں کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا، ’’جولی‘‘ اور ’’شیشہ ‘‘ کی کہانیاں میری زندگی کے گرد گھوم رہی تھیں، گفتگو فوٹو : فائل

بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا نے فلم ''انگلی'' سے امیدیں وابستہ کرلیں ہیں جو 7 نومبر کو ریلیز ہوگی جس میں عمران ہاشمی، رندیپ ہوڈا، کنگنا رناوت اور سنجے دت شامل ہیں۔

کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم سال 2013ء میں نمائش کیے جانے کے امکانات تھے، مذکورہ فلم مئی میں ریلیز ہونی تھی مگر کرن جوہر نے فلم''ہیرو پینٹی'' کے پروڈیوسر ساجد نڈیاوالہ کی درخواست پر اس کی نمائش موخر کردی تھی۔ اس فلم میں عمران ہاشمی ، سنجے دت اور کنگنا رناوت کے مقابل میں نیہا دھوپیا اہم کردار نبھا رہی ہیں جب کہ انھوں نے ایک فلم کے لیے آئٹم سانگ بھی عکسبند کروایا ہے۔

نیہا دھوپیا جو ایک پنجابی سکھ فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے والد پردیپ سنگھ دھوپیا فوجی کمانڈر تھے، اداکارہ نے کیرئیر کا آغاز ایک اسٹیج ڈرامہ سے کیا۔ بالی ووڈ میں انھوں نے سپرہٹ فلم ''قیامت'' سے فلمی کیرئیر شروع کیا جو ہالی وڈ کی فلم ''دی راک'' کا ریمیک تھی۔ اس فلم میں ا نہوں نے اجے دیوگن کے مقابل ہیروئن کا کردار نبھایا۔ اس فلم کے بعد انھوں نے بولڈ فلم ''جولی'' کرکے انتخاب کرکے سب کو حیران کردیا ، جس میں انھوں نے سنجے کپور ، پرانشو چٹر جی سمیت دیگر فنکاروں کے ساتھ بولڈ مناظر عکسبند کروائے۔


اداکارہ نے ''جولی'' کے بعد ایک اور فلم ''شیشہ'' میں سونو سود کے ساتھ بھی بولڈ مناظر شوٹ کرائے مگر نیہا دھوپیا کو یہ بے باکی کافی مہنگی پڑی اور اسے بڑے بینرز کی فلموں میں زیر غور بھی نہ لایا گیا' پھر اداکارہ نے '' چپکے چپکے'' ، '' شوٹ ایٹ لوکھنڈ والہ'' ، '' کیا کول ہیں ہم '' ، '' دس کہانیاں'' ، '' سنگھ از کنگ'' ، ''ایکشن ری پلے'' ، '' دے دھنا دھن'' ، '' گرم مصالحہ'' ،''ہے بے بی'' جیسی فلموں میں ثانوی کردار ہی کرسکیں۔ نیہا دھوپیا نے ایک پاکستانی فلم ''کبھی پیار نہ کرنا'' میں معمر رانا کے ساتھ آئٹم سانگ بھی کیا ، مگر یہ فلم بھی بری طرح فلاپ ہوگئی ۔

اداکارہ کا 2000ء سے شروع ہونے والا فلمی کیرئیر میں ''قیامت'' کے علاوہ اس کے کریڈٹ پر کوئی دوسری بڑی فلم نہ دے سکیں، اداکارہ نے 2013ء میں ایک پنجابی فلم ''رنگیلے'' کی جس میں ان کے مقابل جمی شرگل ہیرو تھے ، اس فلم کے بارے میں ان کا خیال تھا کہ شاید انڈین پنجابی فلم انڈسٹری میں ایک کامیاب اداکارہ کے طور پر مصروف ہوجائیں۔ کرن جوہر کی فلم ''انگلی'' اس میں بھی ایک اہم کردار کر رہی ہے جس کی نمائش پچھلے ایک سال سے التواء کا شکار چلی آرہی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا ہے چند ایک فلموں سے اداکار کی صلاحیتوں کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا، ''جولی '' اور ''شیشہ'' ایسی فلمیں تھیں جن کی کہانیاں میرے گرد ہی گھوم رہی تھیں ان میں میری پرفارمنس کو فلم بینوں نے باکس آفس پر پسند کیا ۔ اس فلموں میں بولڈ مناظر کردار کی ڈیمانڈ تھے جن پر تنقید بلاجواز ہے۔
Load Next Story