پیرس اولمپکس دنیا کھیل کا سب سے بڑا ایونٹ آج اختتام پذیر ہوگا

چین میڈل لسٹ میں سرفہرست، امریکا کا دوسرا نمبر

چین میڈل لسٹ میں سرفہرست، امریکا کا دوسرا نمبر (فوٹو: فائل)

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ اولمپکس 2024 آج ختم ہوجائیں گے۔

پھولوں کے شہر پیرس میں 26 جولائی سے شروع ہونے والا کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ پیرس اولمپکس 17 روز تک شائقین کو محظوظ کرنے کے بعد آج اختتام پذیر ہو جائے گا۔

گیمز میں ہفتہ کی شب تک چین نے 39 گولڈ میڈلز کے ساتھ میڈل ٹیبل پر اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے، چین نے 27 گولڈ اور 24 کانسی کے تمغے حاصل کر رکھے ہیں اور میڈلز کی مجموعی تعداد 90 ہے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ ارشد ندیم کو کیا انعامات ملیں گے؟ تفصیل جانیے

اسی طرح امریکا ایونٹ میں دوسری پوزیشن پر موجود ہے جس کے کھلاڑیوں نے 122 تمغے حاصل کیے ہیں تاہم انکے 38 گولڈ میڈلز ہیں اس لیے دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔


امریکی اتھلیٹس نے 42 چاندی اور 42 برانز میڈل حاصل کررکھے ہیں۔

مزید پڑھیں: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کیساتھ بھارتی و غیرملکی فینز کی سلفیاں

آسٹریلیا 18 گولڈ اور مجموعی طور پر 50 میڈلز کے ساتھ تیسری، جاپان 18 گولڈ اور 43 مجموعی میڈلاز کے ساتھ چوتھی جب کہ میزبان فرانس 16 سونے کے تمغوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں: "ارشد ندیم کا گولڈ میڈل بابراعظم اور ٹیم کے ریکارڈز سے زیادہ بھاری ہے"

دوسری جانب 82 ممالک کی طرف سے حصہ لینے والے میگا ایونٹ میں پاکستان 62 ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ارشد ندیم کا واحد گولڈ میڈل پاکستان کو ملا۔
Load Next Story