لداخ میں موجود پلاسٹک بوتلوں والے مزار کی حقیقت کیا

کچھ لوگ اسے آلودگی قرار دیتے ہیں

[فائل-فوٹو]

بھارت کے ایک پہاڑی علاقے میں ایک مقبرہ وائرل ہوگیا ہے جس کے اطراف میں بکھری پلاسٹک کی بوتلیں ایک پیاسے بھوت کیلئے وقف کی گئی ہیں۔

بھارت کے پہاڑی علاقے لداخ میں ایک چھوٹا سا مزار واقع ہے جو بڑی تعداد میں پلاسٹک کی بوتلوں کے لیے مشہور ہو گیا ہے جو پیاسے بھوت کو نذرانے کے طور پر چھوڑی جاتی ہیں۔

بائیسکل اور موٹرسائیکل ریسرز اپنے ہمالیہ دوروں کے دوران گاٹا لوپس نامی مزار سے گزرتے ہوئے اکثر پلاسٹک کی بوتلوں کے ایک بڑے ڈھیر کا سامنا کرتے ہیں۔


کچھ لوگ اسے آلودگی قرار دیتے ہیں لیکن اس عجیب و غریب نظارے کی وضاحت کافی دلچسپ ہے۔

گاٹا لوپس سے گزرنے والوں میں سے بہت سے لوگ گوسٹ آف دی گاٹا لوپس نامی بھوت کے لیے نذرانے کے طور پر پانی کی بوتلیں مزار پر چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ بھوت ایک غریب آدمی کی آوارہ روح ہے جو کئی دہائیوں قبل پیاس اور شدید سردی کی وجہ سے یہاں مر گیا تھا۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پانی کی بوتل چھوڑے بغیر وہاں سے گزرنا بھوت کو پریشان کر دیتا ہے اور ان کے مشکل سفر کو اور مشکل بنا دیتا ہے۔
Load Next Story