بین اسٹوکس انجری کا شکار سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک
بین اسٹوکس ہنڈرڈ لیگ کے میچ کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوئے
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس اَن فٹ ہوگئے جس کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
بین اسٹوکس ہنڈرڈ لیگ کے میچ کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوئے، میدان میں اسٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے بین اسٹوکس کو پیدل باہر لایا گیا۔
انگلشن ٹیم کے کھلاڑی ہیری بروک کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے بین اسٹوکس کی حالت اچھی نہیں لگ رہی تھی لیکن اسکین رپورٹ آںے کے بعد ہی انجری کی نوعیت کا معلوم ہوگا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کو مانچسٹر میں شیڈول ہے۔