اے این ایف کی کارروائی 157 کلومنشیات برآمد 6 افراد گرفتار
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا
اینٹی نارکوٹک فورس ( اے این ایف) کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اے این ایف ترجمان کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ سے بحرین جانے والے مسافر سے 194 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ لاہور سرگودھا روڈ پر گاڑی سے 86.4 کلو چرس اور 34.8 کلو افیون برآمد ہوگئی۔ الرحمن گارڈن لاہور کے قریب دو ملزمان سے 30 کلو چرس اور حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 5 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ سہراب گوٹھ کراچی کے قریب ملزم سے 950 گرام چرس اورمرکز اسلام آباد کے قریب غیرملکی باشندے سے 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔