دی ہنڈرڈ برمنگھم فینکس نے ٹرینٹ راکٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

برمنگھم فینکس نے 119 رنز کا ہدف 93 گیندوں میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا

(فوٹو: فائل)

دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں برمنگھم فینکس نے ٹرینٹ راکٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 28 ویں میچ میں برمنگھم فینکس نے 119 رنز کا ہدف 93 گیندوں میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

فینکس کی جانب سے جیکب بیتھل 38 رن ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔لیام لِیونگسٹن 30 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

بین ڈکٹ 30، کپتان معین علی 13 جبکہ جیمی اسمتھ اور ڈین موسلے 0، 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔


راکٹس کی جانب سے جان ٹرنر اور لیوک ووڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل برمنگھم فینکس کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹرینٹ راکٹس مقررہ 100 گیندوں میں 118 رنز اسکور کیے۔

راکٹس کی جانب سے ٹام السوپ 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔ عماد وسیم 29 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔ ایلکس ہیلز 9، کرس گرین 6، ٹام بینٹن 5، جو روٹ 2، کپتان لوئس گریگری 1، جان ٹرنر 1، روومن پاول 1 اور سیم کُک 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

فینکس کی جانب سے ٹِم ساؤتھی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ کرس ووڈ نے 2 اور ایڈم ملنے نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Load Next Story