بنگلا دیشی وزیراعظم کو اقتدار سے ہٹانے میں کوئی کردار نہیں امریکا

بنگلا دیشی عوام کو اپنی حکومت کے مستقبل کا تعین کرنا چاہیے، ترجمان وائٹ ہاؤس

بنگلا دیشی عوام کو اپنی حکومت کے مستقبل کا تعین کرنا چاہیے، ترجمان وائٹ ہاؤس :فوٹو:فائل

امریکا نے بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کو گرانے کے الزام کی تردید کی ہے۔

عالمی خبر ساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرین جین پیئر نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ بنگلا دیشی عوام کو اپنی حکومت کے مستقبل کا تعین کرنا چاہیے اور امریکا کسی بھی ملک کے عوام کی اکثریتی رائے کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ بنگلادیش میں حکومت مخالف طلبا تحریک اور اس کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کے خاتمے میں امریکا کے کردار سے متعلق افواہیں بے بنیاد اور مکمل جھوٹ ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : میری حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے؛ حسینہ واجد


یاد رہے کہ 76 سالہ حسینہ واجد نے اپنی حکومت کے خاتمے کا الزام امریکا پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ہوائی اڈے کے لیے جزیرہ نہ دینے کی پاداش میں امریکا نے اقتدار سے ہٹوایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : شیخ حسینہ اپنی مرضی سے گئیں، واپسی کی دعوت دیتے ہیں؛ وزارتِ داخلہ

قبل ازیں حسینہ واجد کے بیٹے اور سابق حکومتی مشیر سجیب واجد جوائے نے الزام لگایا تھا کہ ایک غیر ملکی فورس ان کی والدہ کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کی حمایت کر رہی ہے۔

 

 
Load Next Story