ذاتی دشمنی پر قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا

ملزم نے 10 اگست کو 18 سالہ ذکریہ کو قتل کیا تھا

ملزم نے 10 اگست کو 18 سالہ ذکریہ کو قتل کیا تھا (فوٹو: فائل)

کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ذاتی تنازع پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر شیرپاؤ کالونی آفریدی بس اسٹاپ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد بلال عرف مایو ولد ترین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک 30 بورپسٹل برآمد کرلی۔


پولیس کے مطابق گرفتار ملزم محمد بلال نے 10 اگست کوقائد آباد محمدی مسجد سواتی محلے میں ذاتی تنازع پر فائرنگ کرکے 18 سالہ نوجوان ذکریہ ولد قیوم کو قتل کیا تھا۔

گرفتار ملزم سے برآمد شدہ پسٹل کو فرانزک کیلئے روانہ کیا جارہا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
Load Next Story