ہزاروں سال قدیم خریداری کی رسید دریافت
دریافت ہونے والا یہ اکاڈیئن ٹیبلٹ 15 ویں صدی قبلِ مسیح سے تعلق رکھتا ہے
ترکیہ میں ماہرین آثار قدیمہ کو زلزلے کی بحالی کا کام کرنے کے دوران 15 ویں صدی قبل مسیح کا ایک اکاڈیئن کیونیفارم ٹیبلٹ دریافت ہوا ہے جس کو اس وقت کی خریداری کی رسید قرار دیا جا رہا ہے۔
ٹیبلٹ پر ایک ایڈمنسٹریٹیو ریکارڈ یا رسید کندہ ہے، جس میں بڑی تعداد پر فرنیچر کی خریداری کے متعلق معلومات درج ہے۔
ماہرین نے یہ دریافت ترکیہ کے علاقے اسانا ہویوک میں کی۔
لندن کے برٹش میوزیم کے مطابق کیونیفار حروفِ تہجی سے مختلف لکھنے کا ایک باقاعدہ طریقہ ہے۔ اس میں حروف نہیں ہوتے بلکہ اس میں 600 سے 1000 کریکٹر استعمال کیے جاتے ہیں جن کو پتھروں پر چھاپا جاتا ہے تاکہ الفاظ کی ہجے کی جا سکے۔
ترکی کے وزیر ثقافت و سیاحت کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق یہ ٹیبلیٹ 4.2 سینٹی میٹر چوڑا، 3.5 سینٹی میٹر لمبا اور 1.6 سینٹی موٹا ہے۔