’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے سوڈھی نے قرضوں میں ڈوبنے کا اعتراف کرلیا

مجھ پر1 کروڑ 20 لاکھ کا قرض ہے، سب کچھ کرکے دیکھ لیا لیکن ناکامی ہی ملی، اب تھک گیا ہوں، گروچرن سنگھ

فوٹو : فائل

بھارتی کامیڈی ڈرامے 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' میں 'سوڈھی' کا کردار نبھانے والے گروچرن سنگھ نے قرضوں میں ڈوبنے کا اعتراف کرلیا۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ ان پر تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ کا قرض ہے، سب کچھ کرکے دیکھ لیا لیکن ناکامی ہی ملی، اب وہ تھک گئے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ آج 34واں دن ہے اور انہوں نے کھانا نہیں کھایا ہے، کچھ جگہ میں کھا لیتا ہوں، جیسے گرو جی کا آشرم ہے، جہاں ہر پیر کو سموسہ، پکوڑے، چائے اور کچھ میٹھا مل جاتا ہے۔


اداکار نے بتایا کہ 4 سال سے بہت سے کام کرنے کی کوشش کی، جس میں کاروبار بھی شامل ہے، لیکن ناکامی ہی ملی ہے۔

اداکار نے بتایا کہ جو لوگ ان کے ساتھ مل کر کام کر رہے تھے وہ غائب ہو گئے اور ان کا ایک جائیداد کا تنازع بھی ہے جو سالوں سے چل رہا ہے اور اس پر بھی کافی پیسہ خرچ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : 'تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ' کے 'سوڈھی' کو پولیس نے حراست میں لے لیا

گروچرن سنگھ نے انڈسٹری سے مدد کی درخواست کی اور سب سے کام دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت کرنے کےلیے تیار ہیں تاکہ اپنے قرضے ادا کر سکیں۔
Load Next Story