سندھ کی پانچ جامعات میں وائس چانسلر مقرر
وزیر اعلی کی منظوری کے بعد محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے نوٹی فکیشنز جاری کردیے
سندھ حکومت نے صوبے کی پانچ یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز مقرر کردیا جس کے نوٹیفکیشنز جاری کردیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے سیکریٹری محمد عباس بلوچ نے سندھ کی پانچ یونیورسٹیز میں چار سال کی مدت کے لیے وائیس چانسلرز مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ان وائس چانسلرز میں یونیورسٹی آف میرپورخاص کے لیے پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد میمن، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بے نظیر آباد کے لیے پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ، شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور کے لیے پروفیسر ڈاکٹر عائشہ عیسانی قیصر مجید تو مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے لیے پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک اور کراچی میٹروپولیٹن میں یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی شامل ہیں۔