آئی جی سندھ اقبال محمود کو ہٹانے کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج
حکومت سندھ سیاسی مقصد حاصل کرنے کے لئے آئی جی سندھ کو ہٹانا چاہتی ہے، درخواست گزار کا موقف
آئی جی پولیس اقبال محمود کو ہٹانے کے لئے سندھ حکومت کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیض الحسن نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے صوبے میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی تقرری و تبادلوں پر پابندی عائد کررکھی ہے جبکہ حکومت سندھ سیاسی مقصد حاصل کرنے کے لئے آئی جی سندھ کو ہٹانا چاہتی ہے۔ اس لئے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ سندھ حکومت کو آئی جی سندھ اقبال محمود کو ہٹانے سے روکے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سندھ حکومت نےاقبال محمود کی خدمات واپس کرتے ہوئے فیاض لغاری کی خدمات حاصل کرنے لئے وفاق کو خط لکھا تھا۔