’گینگز آف واسع پور3‘ کے حوالے سے ڈائریکٹر کا بیان سامنے آگیا

’گینگز آف واسع پور‘ نے منوج باجپائی، نواز الدین صدیقی اور دیگر فنکاروں کو راتوں رات اسٹار بنا دیا تھا

فوٹو : ویب ڈیسک

بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم 'گینگز آف واسع پور' کی تیسری فلم کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے اب اس حوالے سے فلم کے ڈائریکٹر انوراگ کشیپ کا بیان سامنے آیا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں فلم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وہ بلاک بسٹر فلم کی طرف آنے کا فی الحال ارادہ نہیں رکھتے ہیں اور انہیں بہت ساری الگ الگ فلمیں بنانی ہیں۔

انوراگ کشیپ کا کہنا تھا کہ آج کل ہر فلم کی یونیورس بن رہی ہے لیکن وہ 'گینگز آف واسع پور' کی یونیورس نہیں بنانا چاہتے ہیں۔


انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جس دن وہ لولے لنگڑے ہوگئے اور ان کے پاس کوئی کام نہیں ہوگا تو 'گینگز آف واسع پور3' بنا کر پیسے کمائیں گے تاکہ اپنا علاج کراسکیں۔

یہ بھی پڑھیں : وکی کوشل کا 'گینگز آف واسع پور' کی شوٹنگ کے دوران گرفتار ہونے کا انکشاف

'گینگز آف واسع پور' انوراگ کشیپ کا ایک ماسٹر پیس سمجھا جاتا ہے جس نے منوج باجپائی، نواز الدین صدیقی اور دیگر فنکاروں کو راتوں رات اسٹار بنا دیا اور متعدد نئے چہروں کو انڈسٹری میں متعارف کرایا۔
Load Next Story