ٹی وی کم دیکھیئے اور زیادہ عرصہ جیئیں جدید تحقیق
روزانہ ٹی وی کے سامنے 2 گھنٹے گزارنے سے انسان کی زندگی میں وقت سے پہلے موت کا 13 فی صد امکان بڑھ جاتا ہے۔
جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ دیر تک ٹی وی دیکھنے والے افراد میں دیگر لوگوں کے مقابلے میں وقت سے پہلے مرنے کی شرح 40 فیصد تک زیادہ ہوتی ہے۔
امریکی تحقیقی جریدے ''جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسو سی ایشن'' میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اسپین کی ''یونیورسٹی آف نوارا''سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے 1999 سے لے کر 2013 کے درمیان 13 ہزار 284 افراد کے معمولات زندگی کا جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ زیادہ دیر ٹیلی ویژن دیکھنا گاڑی چلانے یا پھر کمپیوٹر کے سامنے بیٹھنے سے کہیں زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے۔ جو لوگ دن میں 2 گھنٹے ٹی وی دیکھتے ہیں ان میں وقت سے پہلے مرنے کی شرح دن میں ایک گھنٹہ ٹی وی دیکھنے والوں کی نسبت 40 فیصد زیادہ ہے۔
تحقیق کے دوران حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق ہر روز ٹی وی کے سامنے 2 گھنٹے گزارنے سے انسان کی زندگی میں وقت سے پہلے موت کا 13 فی صد امکان بڑھ جاتا ہے اور اگر ہر روز ٹی وی کے سامنے تین گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت گزارا جائے تو پھر یہ شرح مزید بڑھ جاتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ لوگواں کے روزمرہ معمولات کے ذریعے کی گئی تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج اگر چہ یہ ثابت نہیں کرتے کہ ٹی وی دیکھنے سے انسان وقت سے پہلے مر سکتا ہے مگر ان دونوں چیزوں کے درمیان ربط ضرور پتہ چلتا ہے۔