کراچی صدر دھماکے کے دوسرے دہشت گرد کی بھی شناخت ہوگئی
عثمان پنہور جامشورو کا رہائشی اور تعلق قوم پرست جماعت سے تھا،انچارج سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب
سی آئی ڈی پولیس کا کہنا ہےکہ کہ گزشتہ روز صدر دھماکے کے دوسرے دہشت گرد کی بھی شناخت ہوگئی ہے جبکہ کراچی سے دو دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق انچارج سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ گزشتہ روز کراچی کےعلاقے صدر میں ہونےوالے دھماکے میں ہلاک دوسرے دہشت گرد کی شناخت عثمان پنہور کے نام سے ہوئی جو جامشورو کا رہائشی ہے۔ راجہ عمر خطاب کےمطابق دھماکے میں ہلاک دونوں دہشت گرد عبدالفتح اور عثمان ایک ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھے،دونوں افراد پہلے بھی دھماکوں میں ملوث رہے ہیں جبکہ دونوں کا تعلق قوم پرست جماعت سے تھا۔
دوسری جانب سی آئی ڈی نے کراچی کے علاقے ناظم آباد مجاہد کالونی سے 2 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انچارج سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہےکہ دہشت گرد کراچی میں تخریب کاری کا منصوبہ بنار ہے تھے ان کے قبضے سے 10 کلوبارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔