صومالیہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب خودکش حملے میں 4 افراد ہلاک متعدد زخمی
پارلیمنٹ کے قریب خود کش حملے میں 12 کے قریب پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے،ترجمان الشباب
RAWALPINDI:
صومالیہ کے دارلحکومت میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب خودکش حملے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کےمطابق دھماکا خیز مواد سے بھری کار کو خودکش بمبار پارلیمنٹ کی عمارت کے ساتھ ٹکرانا چاہتا تھا تاہم عمارت کے مرکزی دروازے پر تعینات گارڈز نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار زوردار دھماکے سے تباہ ہوگئی۔ دھماکے میں 4 افراد ہلاک ہوئے اور کئی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
اسلامی شدت پسند تنظیم الشباب کےترجمان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئےدعوٰی کیاہے کہ پارلیمنٹ کے قریب خود کش حملے میں 12 کے قریب پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں اس طرح کے مزید حملے کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی الشباب پارلیمنٹ پر کئی بار خود کش حملے کرچکی ہے تاہم اس دوران پارلیمنٹ کی عمارت محفوظ رہی، الشباب نے فروری میں صدارتی محل کو بھی نشانہ بنایا جس میں 16 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے۔