پی ٹی آئی کے مراد سعید نے مجھے تھپڑمارا ہوتا تو پھر میں نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیںارسلان افتخار

عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کے لئے نازیبا زبان استعمال کی انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا،ارسلان افتخار

مختلف کمپنیوں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے ذاتی حیثیت میں خط لکھے،ارسلان افتخار۔فوٹو:ایکسپریس نیوز

سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف کے رکن مراد سعید سے ٹاک شو کے درمیان صرف تلخ کلامی ہوئی تھی اگر اس نے مجھے تھپڑمارا ہوتا تو پھر میں نے بھی کوئی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔


ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''تکرار'' میں گفتگو کرتے ہوئے ارسلان افتخار نے کہا کہ میں نے مختلف کمپنیوں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے ذاتی حیثیت میں خط لکھے اور اچھے مقاصد کے لئے بلوچستان حکومت سے بھی تعاون کیا جبکہ سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیرمین کے لئے بھی وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ کو میں نے ہی پرپوزل پیش کیا اور اس سلسلے میں وفاق سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

ایک سوال کے جواب پر ارسلان افتخار کا کہنا تھا کہ ایک ٹاک شو میں تحریک انصاف کے رکن مراد سعید سے صرف تلخ کلامی ہوئی تھی تاہم تھپڑ مارنے کی خبریں بےبنیاد ہیں اگر کوئی مجھے تھپڑ مارتا تو میں نے بھی کوئی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کے لئے نازیبا زبان استعمال کی انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔
Load Next Story