دبئی کا برج خلیفہ سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

پاکستانی پرچم کے رنگ سے مزین برج خلیفہ کو ہزاروں شہریوں نے دیکھا

فوٹو: خلیج ٹائمز

پاکستان کے یوم آزادی پر دبئی کا برج خلیفہ سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر دبئی کا برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا، یہ پر وقار تقریب پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوئی۔

برج خلیفہ کو ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے پاکستانی پرچم کی شکل دی گئی، پاکستانی پرچم کے رنگ سے مزین برج خلیفہ کو ہزاروں شہریوں نے دیکھا۔
Load Next Story