فرانس دو رافیل لڑاکا طیارے فضا میں ٹکرا کر تباہ دو پائلٹ ہلاک

یہ طیارے شمال مشرقی فرانس کے شہر کولمبو لیس بیلز میں سینٹ ڈیزیئر فوجی تنصیب پر تعینات تھے

(فوٹو: انٹرنیٹ)

فرانس کے دو رافیل لڑاکا طیارے معمول کی پرواز کے دوران فضا میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے، جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی حصے میں دو فرانسیسی ساختہ رافیل لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دو فوجی پائلٹ ہلاک اور ایک زندہ بچ گیا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے رافیل طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کیپٹن سیبسٹین مبیرے اور لیفٹیننٹ ماتھیس لارینس کے طور پر کی ہے۔


فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں میں سے ایک ٹرینی پائلٹ اور دوسرا پائلٹ تھا۔

فرانس کے وزیر دفاع سیبسٹین لیکرنو نے ایکس پر بتایا کہ ایک پائلٹ زندہ بچ گیا۔

یہ طیارے شمال مشرقی فرانس کے شہر کولمبو لیس بیلز میں سینٹ ڈیزیئر فوجی تنصیب پر تعینات تھے۔
Load Next Story