لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈھائی ماہ بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال
بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا خوف بھی منڈلا رہا ہے، بارش کے اس موسم میں حبس کا مقابلہ بھی کرنا ہوگ
پنجاب بھر میں موسم گرما کی ڈھائی ماہ کی طویل تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج سے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔
اسکولز کھلتے ہی والدین اور طالب علموں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کو اساتذہ نے اپنے لیے خوش آئند قرار دیا۔
مہنگائی کے باعث بچوں کو وہ تفریح فراہم نا ہوسکی جس کی وہ توقع رکھتے تھے، نوے فیصد بچے گھروں کی چاردیواری تک محدود رہے۔ لاہور بچوں کا کہنا ہے کہ انڈور گیمز میں دل لگا کر سیاحتی مقامات کی سیر پر سمجھوتہ کیا۔
دوسری جانب اساتذہ کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولز میں گرمی اور دیگر موسمی کیفیات کے باعث سہولیات کا فقدان ہے۔
اساتذہ اور بچوں نے شکایت کی ہے کہ اسکول تو کھل گئے مگر سرکاری اسکولز تعلیمی سہولیات سے محروم ہیں بجلی اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے کوئی متبادل انتظامات نہیں۔
بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا خوف بھی منڈلا رہا ہے، بارش کے اس موسم میں حبس کا مقابلہ بھی کرنا ہوگا۔