ملک میں مذہبی تقسیم کی بنیاد بننے والے قوانین ختم کردیں گے مودی

ملک بھر میں یکساں سول کوڈ کا نفاذ وقت کی ضرورت ہے، مودی

ملک بھر میں یکساں سول کوڈ کا نفاذ وقت کی ضرورت ہے، مودی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے والے قوانین کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب میں وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ جدید معاشرے میں مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنے والے قانون کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ بھی ایک بار نہیں، متعدد بار ملک میں سب کے لیے ایک سول کوڈ کے نفاذ کے احکامات جاری کر چکی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک بھر میں یکساں سول کوڈ وقت کی ضرورت ہے۔ اس معاملے پر کھل کر بحث کی جائے تاکہ ہم اس مذہبی امتیاز سے چھٹکارا حاصل کرلیں۔


وزیراعظم مودی کے اس خطاب سے پورے ملک میں نئی بحث چھڑ گئی ہے اور بالخصوص مسلمان شدید بے چینی اور اضطراب کا شکار ہیں۔

مودی کے بھارت میں پہلے ہی مذہبی اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے اور اس طرح کی قانون سازی سے اکھنڈ بھارت کو تقویت دی جا رہی ہے۔

 

 

 
Load Next Story