پیٹرسن نے ٹیم میں واپسی کے خواب دیکھنا شروع کردیے
انگلش بیٹسمین نے اسٹروس سے معذرت کرلی، آئندہ برس نیوزی لینڈٹور کیلیے پُرامید
KARACHI:
سابق کپتان اینڈریو اسٹروس سے معذرت کرنے کے بعد کیون پیٹرسن نے انگلش ٹیم میں واپسی کے خواب دیکھنا شروع کردیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے دوست کیوی رگبی پلیئر کو انھوں نے امید دلائی کہ آئندہ برس فروری میں دورئہ نیوزی لینڈ کیلیے اسکواڈ میں شامل ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق دورئہ بھارت کیلیے انگلش ٹیم میں نظرانداز کیے جانے کے بعد کیون پیٹرسن نے بین الاقوامی کرکٹ کی اہمیت کو بھانپ لیا، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے انھوں نے ٹیم مینجمنٹ سے معاملات میں بہتری کے اقدامات شروع کردیے۔
گذشتہ دنوں برطانوی میڈیا کو سابق کپتان اینڈریو اسٹروس نے بتایا کہ میری کیون پیٹرسن سے ملاقات ہوچکی، ہم دونوں نے گذشتہ دو ماہ میں کچھ وقت ساتھ گزارا اور خوشگوار بات چیت ہوئی، پیٹرسن نے کچھ باتوں پر مجھ سے معذرت کی اور اب ہم آگے کی جانب دیکھ رہے ہیں، ہر ایک کو معاملات کی بہتری میں کچھ وقت لگتا ہے۔
ہم دیکھیں گے کہ ہمارے لیے کیا بہترین رہتا ہے، دوسری جانب متنازع بیٹسمین کیون پیٹرسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے دوست کیوی رگبی پلیئر ڈان کارٹر سے بات چیت میں لکھا کہ امید ہے میرے معاملات حل ہوجائیں گے اور میں آئندہ برس فروری میں انگلش ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کا دورہ کرپائوں گا، اگر ایسا ہوا تو میں تمہیں نئے بیٹس دوں گا،اس سے قبل پیٹرسن کی جانب سے دیاگیا بیٹ کارٹر توڑ چکے ہیں۔
اس وجہ سے پیٹرسن نے انھیں جواب دیاکہ میں تمہیں چار نئے بیٹس دینا چاہتا ہوں۔ پیٹرسن سردست سری لنکا میں جاری ٹی20ورلڈکپ کیلیے کمنٹیٹر کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔