صوابی عمر رسیدہ خاتون پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

چند روز قبل صوابی کے علاقے تورڈھیر میں ویڈیو وائرل ہوئی تھی

(فوٹو: فائل)

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے حکم پر تورڈھیر میں خاتون پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

چند روز قبل صوابی کے علاقے تورڈھیر میں ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔


وائر ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پولیس اہلکار عمر رسیدہ خاتون کو لاتیں مارتا اور تشدد کرتا ہے جبکہ افسر کے کہنے کے باوجود پولیس اہلکار مشتعل ہو کر تشدد کرتا رہا۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عوام سے بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Load Next Story