اسپینش فٹبالر کے والد پر حملہ پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا
واقعہ بدھ کاتالونیا کے قصبے ماتارو میں پیش آیا تھا، پولیس
اسپین کے معروف فٹبالر لامین یمل کے والد پر چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ بدھ کاتالونیا کے قصبے ماتارو میں پیش آیا، جہاں اسپینش فٹبالر کے والد منیر نصراوی کو چاقو کے وار کرکے زخمی کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فٹبالر لامین یمل کے والد پر حملہ کرنے کے شبے میں تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ چوتھا فرار ہے جسکی تلاش کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: اسپین کے فٹبالر لامین یمل کے والد پر چاقو سے حملہ
دوسری جانب سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ نصراوی کو طبی امداد دیکر اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
لامین یمل نے اپنا ڈیبیو 15 سال کی عمر میں بارسلونا کلب سے کیا تھا وہ پچھلے سیزن میں سرخیوں میں تھے۔