راولپنڈی ٹیسٹ پانچوں دن بارش کی پیشگوئی
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ بارش کی نذر ہونے کا امکان
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان افتتاحی ٹیسٹ میچ میں بارش کا خطرہ منڈلانے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا تاہم میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میچ کے پانچوں دن یعنی 21 سے 25 اگست تک بارش کا امکان ہے جبکہ پیشگوئی کے باعث اسٹیڈیم کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: شان مسعود نے 6 فاسٹ بولرز کو لیکر اہم بات کہہ ڈالی
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے جس پچ کو استعمال کیا جائے گا اس فیصلہ بھی تاحال نہیں ہوسکا۔
مزید پڑھیں: پہلا ٹیسٹ؛ قومی ٹیم کس کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اُترے گی؟
واضح رہے کہ بنگلادیش کیخلاف سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 30 اگست کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔