لاہور میں پراپرٹی ڈیلر کی خاتون سے مبینہ زیادتی

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم نعیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس

ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں:فوٹو:فائل

لاہور کے علاقے مناواں میں پراپرٹی ڈیلر نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق مناواں کے علاقے میں پراپرٹی ڈیلر مکان دکھانے کے بہانے خاتون کو لے گیا اور ان کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی۔ متاثرہ خاتون عاصمہ سجاد کی مدعیت میں نامزد ملزم نعیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔


ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ملزم کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 
Load Next Story