حکومت سندھ کا شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پرعام تعطیل کا اعلان

تمام سرکاری، نیم سرکاری ادارے، اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی، نوٹیفکیشن جاری

فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عظیم بزرگ اور صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 20 اگست بروز منگل صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔


نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اگست کو تمام سرکاری، نیم سرکاری ادارے، اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی، البتہ لازمی خدمات کے اداروں سے وابستہ ملازمین بدستور اپنے فرائض انجام دیں گے۔

 
Load Next Story