سندھ ہائیکورٹ میں دل کا دورہ پڑنے سے وکیل جاں بحق

ایڈووکیٹ سلیم خان عدالت میں بڑے پرجوش انداز میں دلائل دے رہے تھے کہ ان کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی

فوٹو- فائل

سندھ ہائیکورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا، واقعہ کے بعد عدالتی امور بند ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے رہائشی 55 سالہ سلیم خان ایڈووکیٹ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو کی عدالت میں اپنے کیس کی پیروی کرتے ہوئے بڑے پرجوش انداز میں دلائل دے رہے تھے کہ ان کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی اور زمین پر گرگئے۔


تفصیلات کے مطابق ساتھی وکلا ابھی سلیم خان ایڈووکیٹ کو اٹھا بھی نہ پائے تھے کہ وہ انتقال کرگئے اور ہائیکورٹ کلینک کے ڈاکٹرز نے انُ کی موت کی تصدیق بھی کردی ہے۔

اس کے بعد ایمبولینس کے ذریعے سلیم خان کی میت اسپتال منتقل کی گئی، جہاں سے میت کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
Load Next Story