پریرنا ٹھاکر کو ڈائریکٹر سے جنسی تعلق بنانے کی آفر اداکارہ نے چیٹ لیک کردی

پریرنا ٹھاکر کے انکار پر انہیں زندگی برباد کرنے اور کام نہ ملنے کی سنگین دھمکیاں بھی دی گئیں

فوٹو : انٹرنیٹ

بھارت کی ٹی وی اداکارہ پریرنا ٹھاکر کو کاسٹنگ ڈائریکٹر کی جانب سے جنسی تعلق بنانے کی پیشکش ہوئی ہے جس کی چیٹ انہوں نے لیک کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے ساتھی فنکار موہت پرمار نے بتایا کہ اداکارہ پریرنا نے انہیں میسج کرکے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کا بتایا ہے۔

ذرائع کے مطابق باندرہ میں ساڑھی کے ایڈ شوٹ کیلئے اداکارہ سے رابطہ کیا گیا تھا جس کیلئے انہیں 40 ہزار بھارتی روپے ملنے تھے۔


موہت پرمار کا کہنا تھا اداکارہ نے اسکائی لائن سپری پروڈکشن کے کاسٹنگ ڈائریکٹر کو میسج کیا اور شوٹنگ کا پوچھا جس پر ڈائریکٹر نے جواب دیا کہ یہ ایک 'کمپرومائز کام' ہے ایک بار ساتھ رات گزارنا ہوگی۔



اداکارہ کے دوست کے مطابق پریرنا کے انکار پر انہیں زندگی برباد کرنے اور کام نہ ملنے کی سنگین دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کی متعدد اداکارائیں پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کی جانب سے کام کے بدلے جنسی تعلقات بنانے کی پیشکش کا انکشاف کرچکی ہیں۔
Load Next Story