مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپیئن شپ 2024 پاکستان میں ہوگی

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپیئن شپ کا انعقاد 18 سے 22 اگست تک لاہور میں ہو گا، 23 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی

فوٹو: فائل

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپیئن شپ 2024 کا انعقاد پاکستان میں ہوگا۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپیئن شپ پاکستان میں منعقد ہوگی۔ چیمپیئن شپ کا انعقاد 18 سے 22 اگست تک لاہور میں ہوگا۔

بریو کمباٹ اور ایشین چیمپیئن شپ مقابلوں میں کل 23 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، ایشین چیمپیئن شپ میں 12 جبکہ بریو کمباٹ میں 11 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ بریو کمباٹ فیڈریشن کے مقابلے بھی لاہور میں ہوں گے۔

مقابلوں میں 180 سے زائد فائٹرز جبکہ 120 سے زائد آفیشلز اور ٹیکنیکل اسٹاف شرکت کرے گا۔


مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ منو بھاکر، نیرج چوپڑا کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں

ایشین چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے بھارتی فائٹرز و کوچزبراستہ واہگہ بارڈر 17 اگست کو لاہور پہنچیں گے۔

صدر پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن عمر احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ایشین چیمپیئن شپ کا انعقاد خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم سمیت دیگر ٹیموں کی مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

مزید پڑھیں: نامناسب ماحول؛ پیراگوئے کی خاتون تیراک نے نیمار سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

عمراحمد کا کہنا تھا کہ مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں کی وجہ سے پاکستان میں نوجوان نسل اس طرف راغب ہوگی۔
Load Next Story