روس کا سپرسونک بمبار طیارہ سائیبیریا میں گر کر تباہ ایک پائلٹ ہلاک

طیارے میں 4 پائلٹ موجود تھے جن میں سے تین زخمی اور ایک شدید زخمی حالت میں تھا جو بعد میں اسپتال میں دم توڑ گیا

فوٹو-فائل

روسی فضائیہ کا سپرسونک بمبار طیارہ جنوب مشرقی سائبیریا میں ارکتسک کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ 3زخمی ہو گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ٹی یو ایم۔322 سپر سونک بمبار طیارے کو حادثہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کےقریب طیارے کے ایک انجن میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔


رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق طیارے کا عملہ طیارے کو رہائشی علاقوں سے دور لے جانے میں کامیاب ہوا جس کی وجہ سے زمین پر کوئی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی نقصان ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں 4 پائلٹ موجود تھے جن میں سے تین زخمی اور ایک شدید زخمی حالت میں تھا جو بعد میں اسپتال میں دم توڑ گیا۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ معمول کی پرواز کے دوران طیارے کے ایک انجن میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی جس کے بعد طیارہ شہری علاقے سے دور جنوب مشرقی سائبیریا کے علاقے ارکتسک میں گر تباہ ہوگیا۔
Load Next Story