ایکسپریس میڈیا گروپ کے ہیڈ آفس میں انڈس اسپتال کا خون کے عطیے کیلئے کیمپ
ایکسپریس میڈیا گروپ کے ملازمین کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خون عطیہ کیا
ایکسپریس میڈیا گروپ کے ہیڈ آفس میں پاکستان کے سب سے بڑے اسپتال کے فلاحی نیٹ ورک انڈس اسپتال کی جانب سے خون عطیہ کرنے کا کیمپ لگایا گیا جس میں ملازمین نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ کے کراچی ہیڈ آفس میں پاکستان کے سب سے بڑے اسپتال کے فلاحی نیٹ ورک انڈس اسپتال کی جانب سے صبح سے شام تک خون عطیہ کرنے کے لیے لگائے گئے کیمپ میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے ملازمین کی بڑی تعداد نے خون کا عطیہ دینے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
انڈس اسپتال کی جانب سے خون کے عطیات کے لیے کیمپ لگانے کی خصوصی طور پر درخواست کی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ کے ملازمین گزشتہ کئی سال سے خون عطیہ کرنے کی تحریک کا حصہ رہے ہیں لیکن یہ سلسلہ کووڈ کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگیا تھا تاہم اب دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ کی انتظامیہ نے خون عطیہ کرنے کے کیمپ میں ملازمین کی جانب سے بھرپور حصہ لینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ خون کے عطیات کے لگائے جانے والے کیمپ میں اسی طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں گے۔